ڈسکہ : ڈکیتی دو مختلف وادراتوں میں ڈاکو نقدی ‘طلائی زیورات چھین کرلے گئے تھانہ سٹی کے علاقہ رحم کالونی کا اسحاق اپنی موٹرسائیکل پر ڈسکہ سے واپس گھرجارہاتھا۔
جب وہ گھر کے قریب پہنچاتواس کوناکہ لگائے کھڑے دو مسلح ڈاکوﺅں نے روک لیا او راس سے نقدی15ہزار روپے اور موبائل فونز چھین کرموقع سے فرارہوگئے جبکہ تھانہ سٹی کے علاقہ خالد ٹاﺅن کی خاتون آمنہ بی بی رکشہ کے انتظار میں کھڑی تھی کہ اسی دوران دو نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے اسلحہ زور پر نقدی ‘طلائی زیورات چھین کرموقع سے فرارہوگئے تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔