وزیر آباد، ایک ہی رات میں چور رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے مدرسہ اورگھر کاقیمتی سامان لوٹ کر فرار
وزیرآباد: ایک ہی رات میں نامعلوم رسہ گروپ چور رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے مدرسہ اورگھر کاقیمتی سامان لوٹ کر فرار۔نامعلوم رسہ گروپ چور رات کی تاریکی میں گلی ارائیاں وزیر آباد میں قائم مدرسہ کی چھت پر رسوں کی مدد سے چڑھ کر اندر داخل ہوگئے اور قیمتی سامان چرالیا جبکہ گلی لیر چونیاں بکر گلہ کے رہائشی فیصل کے گھر بھی رسوں کی مدد سے داخل ہو کر موٹر سائیکل اورگھریلو قیمتی سامان چراکرفرار ہوگئے۔
یاد رہے کہ 20روز قبل خاتون سول جج کو بھی تھانہ صدر کے علاقہ جی روڈ پر ڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزمان کو بھی پولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی۔سیاسی وسماجی حلقوں نے شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ ارباب اختیار سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔