Daily Taqat

یوریاکھادکی قیمتوں میں اضافے کےخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور :  یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔ مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب کسان فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں ،کسان پہلے ہی اپنی گندم آڑھتیوں کو سستے داموں بیچ رہے ہیں مزید ستم یہ کہ حکومت نے یوریا کھاد کی فی بوری کی قیمت میں 100 روپے اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھر کے کسانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔وہ یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یوریا کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو فوری طور پر کم کرے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »