Daily Taqat

پی آئی اے کے غیرذمہ دارانہ رویے کےخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور: تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پی آئی اے کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کا
سامان پاکستان چھوڑ کر جانا پی آئی اے کا معمول بن گیاہے۔مسافروں کو بیرون ملک پہنچ کر معلوم ہوتا ہے کہ سامان پاکستان رہ گیا ہے۔جس کے باعث مسافروں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی آئی اے عملے کی ازسرنو تربیت کی جائے ذمہ دار عملے کی سخت سرزنش بھی کی جائے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »