قومی اسمبلی میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کردی گئیں

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کر دی گئیں ۔جمعہ کوقومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے دفاع  کی جولائی تا دسمبر 2017ءتک کی مدت کے لئے معیادی رپورٹ پیش کردی گئی ¾کمیٹی کی رکن ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ‘ ترقی و اصلاحات کی جولائی تا دسمبر 2017ءتک کی معیادی رپورٹ پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان خانان خیل نے معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی جولائی تا دسمبر 2017ءتک کی مدت کے لئے معیادی رپورٹ پیش کردی گئی۔ قائمہ کمیٹی کے رکن لال چند نے کمیٹی کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی و انسانی وسائل کی جولائی تا دسمبر 2017ءتک کی مدت کے لئے معیادی رپورٹ پیش کردی گئی کمٹی کے رکن لال چند نے کمیٹی کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.