عارفوالا: ڈرائیونگ لائسنس میرٹ پر جاری کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے شہری ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کرکے خود کو اوردوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بناسکتے ہیں شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کوہرصورت یقینی بنائیں ٹریفک قوانین پرعمل نہ کرنے والوں کوبھاری جرمانے کےساتھ ساتھ مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا گاڑی چلاتے وقت ڈرائیورحضرات کو چاہئیے کہ وہ ٹریفک قوانین کے ساتھ ساتھ اپنی گاڑیوں کے کاغذات بھی مکمل رکھیں تیزرفتاری اوراوورلوڈنگ سے اجتناب کریں آج کل زیادہ حادثات کی وجہ کم عمر بچے ہیں جوٹریفک قوانین پرعمل نہ کرتے ہوئے حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرپاکپتن چوہدری محمد الیاس،انسپکٹرٹریفک رانارستم اور انچارج ایجوکیشن یونٹ رﺅف گل نے حادثات کی روک تھام کےلئے آگاہی مہم کے دوران میڈیانمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئیے کہ وہ اپنے کم عمربچوں کو نصیحت کریں کہ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کااستعمال ضرور کریں اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال ہرگزنہ کریں اگروالدین اپنے بچوں کو ٹریفک قوانین پرعملدرآمدکروالیں توحادثات میں کمی رونما ہوسکتی ہے ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کروانے کےلئے ٹریفک ملازمین تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پرموٹرہیکل ایگزامینر ارسلان احمد،انسپکٹررانا رستم،انچارج لائسنس برانچ ریاض احمدوٹو،ٹریفک وارڈن اجمل حفیظ،مسعوداحمدبھلہ،فرخ خان،نوراحمد،ممتازاحمد،غلام مصطفےٰ،شوکت ڈوگر،محمدعباس سمیت دیگرعملہ بھی موجود تھاانہوں نے کہا کہ عوام میں ٹریفک قوانین کوشعوراجاگرکرنے کےلئے شہربھرمیں ٹریفک قوانین کے متعلق روزانہ کی بنیادپر آگاہی مہمز اور لیکچر ز دئیے جارہے ہیں جبکہ بغیرلائسنس،بغیررجسٹریشن،بغیرروٹ پرمٹ،بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیاں چلانے والوں کےخلاف کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔