رقم مہیا نہ کی گئی توبروقت انتخابات سے معذرت کرلیں گے، عراقی الیکشن کمیشن

بغداد: عراقی انتخابی کمیشن کے سربراہ نے کہاہے کہ اگر مالی رقوم نہ پہنچیں تو وہ انتخابات کے اپنے وقت پر انعقاد سے معذرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ادھر عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے انتخابات کے ملتوی ہونے کے خیال کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انتخابات12 مئی کو ہی منعقد ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق العبادی نے اپنے بیان میں اس امر کو مسترد کر دیا کہ وہ مسلح عناصر کو انتخابات میں داخل کرنے کے لیے کسی بھی فریق کے ساتھ کوئی بات چیت کریں گے۔ انہوں عراقی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے انتخابی کارڈ حاصل کریں تا کہ کسی بھی قسم کی ہیرا پھیری کو روکا جا سکے۔العبادی کے مطابق انتخابی کمیشن اور اس کے اہل کاروں کی خود مختاری کو یقینی بنانا ریاست کا فرض ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.