Daily Taqat

نواز، مریم نے پیرول پر رہائی سے انکار کیااس لئے دستخط کئے

لندن: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف اور مریم نواز نے حکومت  سے پیرول پر رہائی مانگنے سے انکار کر دیا تھا جس پر انھیں کاغذات پر دستخط کرنا پڑے ۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا اللہ نواز شریف اور ان کے بچوں کو صبر جمیل دے، اہلیہ کی وفات پر نواز شریف بہت دکھی ہیں، وہ اس صدمے سے انتہائی دکھ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے درخواست ہے کلثوم نواز کی مغفرت کیلئے دعا کرے۔صدر مسلم لیگ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے 109 سے زائد پیشیاں بھگتیں، ثبوت کوئی نہیں ملا، نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کلثوم نواز نے حالات کا بڑی دلیری سے مقابلہ کیا، جب ہم جیل میں تھے انہوں نے پختہ ارادے سے پارٹی کیلئے کام کیا۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »