Daily Taqat

گوجرانوالہ لیگی رکن آزادکشمیراسمبلی اسماعیل گجرکےگھرسےملازمہ کی لاش برآمد

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن آزاد کشمیر اسمبلی اسماعیل گجر کے گھر سے 16 سالہ ملازمہ کی لاش برآم ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق واپڈا ٹاون میں واقع لیگی رکن آزاد کشمیر اسمبلی اسماعیل گجر کے گھر کے سرونٹ کوارٹرز میں ملازمہ کائنات کی لاش موجود تھی جس کی گردن پر رسی کے نشانات پائے گئے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کردیا۔دوسری جانب واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد سلامت مسیح کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مقدمے میں اسماعیل گجر کی بہو اور 3 بیٹوں کو نامزد کیا گیا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »