Daily Taqat

رانی مکھر جی نے سلمان عامر اور شاہ رخ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

ممبئی: بالی ووڈ ادا کارہ رانی مکھر جی نے سلمان خان  عامر خان اور شاہ رخان کی تعریفوں کو پل باندھ دیئے ۔دکن کیرونیکل کے مطابق رانی مکھرجی نے اپنی آنے والی فلم ’ہچکی‘ کی تشہیر کےلئے ’زی بنگلا‘ پر نشر ہونے والے بنگالی ریئلٹی شو ’دادا گیری ان لمیٹڈ‘ مین شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر سمیت آنے والی فلم کے حوالے سے گفتگو کی۔پروگرام کے میزبان ساروو گنگولی کےسوالات کے جوابات دیتے ہوئے رانی مکھرجی نے کئی دلچسپ اعترافات بھی کیے۔انہوں نے پروگرام میں عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں خانز کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہیں۔رانی مکھرجی نے عامر خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان جتنے بڑے اداکار ہیں ¾وہ اتنے ہی بڑے سپورٹر بھی ہیں۔مسٹر پرفیکشنسٹ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کے ساتھ وہ پہلی فلم کرنے جا رہی تھیں تاہم عامر خان نے انہیں یہ محسوس نہیں کروایا کہ وہ ان سے بڑے اسٹار ہیں۔ایک سین کو یاد کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ فلم کے آخری مناظر میں وہ جیسے ہی زخمی عامر خان کو رومانوی انداز میں گلے لگانے کےلئے آگے بڑھیں تو عامر خان ان کے گلے لگانے سے توازن کھو بیٹھے اور گر پڑے۔انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اس منظر کو شوٹ کروانے کےلئے پرجوش تھیں ¾گر جانے پر عامر خان نے فلم ڈائریکٹر کو کہا کہ یہ انجن کہاں سے لائے ہو۔اسی طرح انہوں نے بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے ایک رومانوی منظر کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسکاٹ لینڈ میں رومانوی گیت کی شوٹنگ کے دوران ہر وقت اداکار ان کے قریب رہنا چاہتے تھے لیکن وہ ان سے دور رہنا چاہتی تھیں۔اداکارہ کے مطابق جیسے ہی وہ شاہ رخ خان سے دور ہونے لگیں تو فلم ساز کرن جوہر نے ان سے کہا کہ یہ شوٹنگ ہے  اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان کو حیرت انگیز اداکار بھی قرار دیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »