رانا تنویرحسین کی قطری وزیراعظم عبداللہ بن نصیربن خلیفہ التھانی سے ملاقات

دوحہ :  وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے دیوان ایمری میں قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ التھانی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی پیداوار پر مختلف مسائل اور تعاون کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے دیوان ایمری میں قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ التھانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کے ہمراہ دفاعی حصول کے پارلیمانی سیکریٹری سردار منصب علی ڈوگر ، وزارت دفاعی پیداوار کے ایڈیشنل سیکریٹری میجر جنرل طارق غفور اور قطر میں پاکستانی سفیر شہزاد احمد بھی موجود تھے ۔پاکستانی وفد 12تا 14 مارچ 2018ءتک دوحہ انٹر نیشنل میری ٹائم دفاعی نمائش اور کانفرنس (DIMDEX) میں شرکت کےلئے دوحہ کے دورے پر ہے۔ ملاقات کے دوران پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی پیداوار پر مختلف مسائل اور تعاون کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ملاقات میں دفاعی تعاون کے شعبوں میںباہمی تشویش کے مسائل بھی زیر بحث آئے ۔قطری وزیراعظم نے دفاع اور سلامتی کے شعبہ میں پاکستان کے تعاون کاخیر مقدم کیا ۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.