رانا ثناءاللہ خان نے عمران خان کو ”جوتا بازی کلچر “ایجاد کرنےوالا قراردے دیا

لاہور:  صوبائی وزہر قانون رانا ثناءاللہ خان نے عمران خان کو ”جوتا بازی کلچر “ایجاد کرنےوالے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نوازشر یف کو پار لیمنٹ سے گھسیٹ کر باہر نکالنے کی باتیں کرتے رہے مگران کو یہ پتہ نہیں یہ باتیں ایک دن ان پر بھی آئیں گی ‘لگتا ہے ایک ماہ میں تمام جماعتوں کے قائدین جوتا کلب میں شامل ہوجائیں گے مگر ہم جوتا کلچر کے حامی نہیں اس کو روکنا ہوگا ‘مجھے لگ رہا ہے کہ درجنوں نہیں (ن) لیگ کے سینکڑوں کارکنان جوتے لیکر شیخ رشید کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں جب عمران خان اور شیخ رشید غلیظ باتیں کر یں گے تو سیاسی جماعتوں کو اپنے کارکنوں کو سمجھانا مشکل ہوجاتا ہے ۔ بدھ کے روز  صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ جس طر ح کارکنان شیخ رشید کے پیچھے جوتے لیکر پھررہے ہیں اسکے بعد مجھے لگتا ہے کہ شیخ رشید جوتا کلب میں سب سے آگے ہوںگے ۔ انہوں نے کہا کہ شام سات بجے سے لیکر گیارہ بجے تک جو لوگ گھٹیا باتیں کرتے ہیں وہ بھی اس جوتا کلچر سے محفوظ سے نہیں رہےگا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.