Daily Taqat

رمضان کی آمد ملک میں پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

کراچی: کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے۔سبزی منڈی ہول سیلرز کے مطابق شہر میں ہول سیل مارکیٹ میں کیلے 30 روپے فی درجن اضافے سے 120روپے کے ہوگئے ¾ آڑو کی قیمت میں  20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا جس کے بعد آڑو 180 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔ہول سیلرز کے مطابق شہر میں تربوز 5 روپے فی کلواضافے کے بعد 27 روپے فی کلو ہوگیا ¾ سیب 120روپے کلو کے حساب سے فروخت ہوتا رہا رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پھلوں کے بادشاہ آم کی بھی آمد ہوئی ہے اور سندھ کا سندھڑی آم 5 روپے فی کلو اضافے کےبعد 85 روپے کلو فروخت کیا جاتا رہا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »