Daily Taqat

رائیونڈ روڈ کی تعمیرکیس ‘ نیب لاہورنے پھرنوازشریف کو طلب کرلیا

لاہور:  نیب لاہور نے ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو رائیونڈ روڈ کی تعمیر کے کیس میں 20 مئی کو طلب کر لیا۔ نیب کے مطابق سابق وزیراعظم نے  1998ءمیں بطور وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امرا تک سڑک بنائی تھی اور نوازشریف کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ تک کی گئی تھی جس سے لاگت بڑھی۔نیب لاہور کے مطابق اسکول اور ڈسپنسری کا بجٹ استعمال کر کے شریف برادران نے اپنی رہائش گاہ کے لیے سڑک تعمیر کرائی جب کہ چیئرمین نیب نے معاملے کی براہ راست تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ نواز شریف پر اپنے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ساتھ مل کر ذاتی فائدے کے لئے سڑک بنانے کا الزام ہے۔ نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے حکم سے ضلع کونسل کے منصوبے بند کرنا پڑے تھے اس کی وجہ سے عوام کا نقصان ہوا۔ ڈی جی نیب لاہور نے کیس کی تفتیش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ خصوصی ٹیم میں دو ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہیں۔ 17 مئی 2000ءکو شروع کی گئی تفتیش کے مطابق 12 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کی گئی۔ اس کے بعد 2016ءتک کرپشن انکوائری التواءکا شکار رہی۔ 2016ءکے بعد انکوائری پر دوبارہ کام شروع کیا گیا۔ چیئرمین نیب نے معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ نوازشریف کو پہلے بھی ایک مرتبہ طلب کیا گیا تھا مگر وہ لندن میں ہونے کی وجہ سے نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نوازشریف سے تفتیش کرے گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »