Daily Taqat

خواجہ سراﺅں کیلئے بھی اسمبلیوں میں کوٹہ مختص کیاجائے‘ خواجہ سراء

لاہور :  خواجہ سراءسول سوسائٹی کی صدر نیلی رانا نے کہا ہے کہ حکومت کاخواجہ سراﺅں کے وجود کو تسلیم کرنا ہماری بڑی کامیابی ہے،خواجہ سرا اب الیکشن بھی لڑیں گے اور سرکاری نوکری بھی کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں خواجہ سرا ویلفیئر بورڈ کے ممبران نایاب علی،شہزادی رائے،سونیا خان،مون علی ،زارا چنگیزی،زہرش خان سمیت دیگر خواجہ سراﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے  ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے ہر شہری کی طرح برابری کے حقوق ملنے چاہیے۔حکومت نے جو بل پاس کیا ہے اب اس پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خواجہ سرا ﺅں کیلئے بھی اسمبلیوں میں کوٹہ مختص کیا جائے تاکہ وہ اپنے لوگوں کے مسائل حل کرسکیں۔قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے بل کے تحت خواجہ سراﺅں کو جائیداد میں بھی برابر کا حصہ ملے گا۔یہ ہمارے لئے بڑے کامیابی ہے کہ ہمیں نے اپنا حق حاصل کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »