Daily Taqat

کوئٹہ: ایف سی نے مسافربس کولوٹنےکی کوشش ناکام بنادی

کوئٹہ: بختیار آباد کے قریب فرنٹیر کور بلو چستان نے مسافر بس کو لوٹنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد بدنام زمانہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق اتوار کو بختیار آبادکے قریب قومی شاہراہ پر مسلح ڈاکووں نے ایک مسافر بس کو روک کر اسلحہ کے زور پر مسافروں سے نقدی اورقیمتی اشیاءچھیننے کی کوشش کی بروقت اطلاع ملنے پر فرنٹیر کور موقع پرپہنچی تو ملزمان فرار ہوگئے تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی کارروائی کے بعد فرنٹیر کور بلوچستان نے بدنامہ زمانہ ڈاکو احمد کو گرفتار کرکے ایک کلاشنکوف اورایمونیشن قبضے میں لے لیا۔ترجمان نے بتایا کہ زخمی ڈاکو ڈکیتی ،راہزنی اوردیگرسنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »