Daily Taqat

کوئٹہ ،ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کی اطلاع دینےوالوں کیلئے انعام کا اعلان

کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی نے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کی اطلاع دینے والوں کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان نے انعامی رقوم کا اعلان کیا ہے کوئٹہ میں پیش آنے والے د و واقعات میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے والوں کو پچاس پچاس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا کوئٹہ کی شاہراہ اقبال اور جمال الدین افغانی روڈ پر ٹارگٹ کے ملزمان کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں شاہراہ اقبال پر ایک جبکہ جمال الدین افغانی روڈ پر دوافراد جاںبحق ہوئے تھے مارے جانے واولے تینوں افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »