Daily Taqat

جلتی پرتیل ڈالناخطرناک آگ پھیلی توسب کولپیٹ میں لےگی، سعد رفیق

لاہور:  وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے ،ناانصافی اور دباﺅ کا سلسلہ روکا جائے اور مزید قومی المیوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بحرانوں سے دوچار ہے مگر سلجھا کی بجائے الجھا بڑھ رہا ہے ، گالم گلوچ ،دھکم پیل ،کھینچا تانی کے رویے پوائنٹ آف نو ریٹرن پر لے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نفصان ہو سکتا ہے اس لیے تمام سٹیک ہولڈر احتیاط اور تدبر سے کام لیں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ناانصافی اور دباﺅ کا سلسلہ روکا جائے ،مزید قومی المیوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ خواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور اگر آگ پھیلی تو ایک ایک کرکے سب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »