Daily Taqat

پنجاب حکومت 4 ماہ اوربلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیاجائیگا

لاہور/ کوئٹہ :  پنجاب حکومت آج چار ماہ کا جب کہ بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی۔ پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث آئندہ 4 ماہ کا بجٹ پیش کریں گی جس کا کُل حجم 200 ارب روپے سے زائد ہوگا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 12 بجے ہوگا جس میں صوبائی وزیر خزانہ بجٹ تقریر کریں گی جب کہ اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے۔بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی آج پیش کیا جارہا ہے جس کے لیے بجٹ کا کل حجم تقریباً 350 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔ صوبائی بجٹ میں ترقیاتی اخراجات 90 ارب روپے اور 8 ہزار سے زائد نئی اسامیوں کی تجویز ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »