Latest news

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کی تیزاب گردی کا شکار لڑکی کی عیادت

گجرات:   وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق حکومت پاکستان کی ترجیح انسانی وسائل پر انوسٹمنٹ ہے، حکومت نے پہلا سال گزشتہ حکومتوں کے پیدا کردہ مسائل سلجھانے میں گزارا ، دوسرے سال کے دوران انسانی وسائل کی ترقی پر بھرپور فوکس ہوگا،انہوںنے کہا کہ صوبے میں تیزاب گردی کے واقعات کی روک تھام یقینی بنانے کےلئے قانون سازی کر لی گئی، حکومت پنجاب ملک کے کسی بھی حصے میں تیزاب کا نشانہ بننے والی بچےوں کو معاونت فراہم کرنے کےلئے” نئی زندگی“ پروگرام کا آغاز کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کے ہمراہ ڈنگہ کے نواحی علاقہ موضع بھلےسر والا میں تیزاب گردی کا شکار لڑکی ماریہ دختر رمضان کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کےا، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں فیصل عباس بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی طرف سے متاثرہ لڑکی ماریہ کے خاندان کی امداد کےلئے 5 لاکھ روپے کا چیک اسکے والد کے حوالے کیا۔

اور کہا کہ ماریہ کےساتھ افسوسناک واقعہ کے بعد حکومت پنجاب نے نئی زندگی پروگرام کا آغاز ہے جس میں ایسی واقعات کا شکار خواتین کی امداد اور ماہانہ وظیفہ حاصل کر سکیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ آج تحریک انصاف کی حکومت کے دوسرے سال کا پہلا دن ہے ، میں اس دن کا آغاز مظلوم ماریہ کے والد رمضان کےساتھ کرنا چاہتا تھا، اسکے ساتھ یہ بھی معلوم کرنا تھا کہ لاہور میں بچی کا علاج کےسا چل رہا ہے اور اسکے مقدمہ کی کیا پیشرفت ہے نیز انہیں کوئی ہراساں تو نہیں کر رہا۔

انہوںنے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے سال کے دوران اپنی توجہ گزشتہ حکومتوں کی طرف سے لئے گئے 30ہزار ارب روپے کے قرضے اتارنے کےلئے اقدامات پر مرکوز رکھی ہے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کا مقصد امیر غریب کےلئے یکساں انصاف کی فراہمی یقینی بناناہے، اگر کوئی بچی اسطرح کی تیزاب گردی کا نشان بنے تو اسکے ملزمان کو نشان عبرت بنانے کےلئے ہرڈیپارٹمنٹ اور معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.