Latest news

کامیاب ہو کر عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراونگا، حاجی لیاقت

الہ آباد : کامیاب ہو کر عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراوں گا سیاست سے آبائی تعلق ہے اسے عبادت سمجھ کرکرتا ہوں ان خیالات کا اظہار علاقہ کی معروف سماجی و سیاسی اور کاروباری شخصیت شہزادہ خاندان کے چشم و چراغ امیدوار برائے چئیرمین تحصیل چونیاں حاجی لیاقت نے سٹی پریس کلب الہ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل چونیاں میں مسائل بہت زیادہ ہیں ہر سیاستدان نے عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے پیسہ بجائے خود ہڑپ کیا جس سے یہ علاقہ اس جدید دور میں بھی مسائل سے نہ نکل سکا سیاست دانوں نے تحصیل چونیاں کی عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ہے اس علاقے میں تعلیم وصحت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اور نہ ہی نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کیے گئے کامیاب ہو کر تحصیل بھر کے بڑے مسائل فوری حل کروانے کی کوشش کروں گا ہمارے خاندان کا سیاست سے پرانا تعلق ہے ہم سیاست کو عبادت سمجھ کرکرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر سردار شہزادہ ظفر اقبال امیدوار برائے ایم پی اے PP177 ، چوہدری زاہد رشید ، جمیل احمد بھٹی ایڈووکیٹ ، غلام محی الدین بھلر و دیگر بھی اس موقع پرموجود تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.