عوامی رابطہ مہم تیز،کارکنان متحرک ہوجائیں, میاں محمد نوازشریف

لاہور:  سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کے الیکشن میں ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کا مینڈیٹ لے کر آئیں گے،عوامی رابطہ مہم تیز،کارکنان متحرک ہو جائیں ،سازشی عناصر کو انتخابات میں جواب دینگے،کھوکھلے نعروں والے ہماری ترقیاتی کاموں کا مقابلہ کر کے دکھائیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جاتی امراءمیں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان سے غیر رسمی گفتگو میں کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ سازشی عناصر کو عوام 2018 کے انتخابات میں جواب دیں گے، عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں گے جس کے لیے نون لیگی کارکن متحرک ہو جائیں،(ن) لیگ کے کارکنان تیار ہوجائیں ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں ووٹ کے تقدس اور عدل کی بحالی کے لیے میدان میں نکلے گی جب کہ کھوکھلے نعرے لگانے والے ہمارے ترقیاتی کاموں کامقابلہ کرکے دکھائیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.