Daily Taqat

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواکو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، شہبازشریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اورپورے شہر کا حلیہ بگاڑ دیاگیا ہے،عمران خان نیازی نے قوم سے جو وعدے کئے وہ جھوٹ ثابت ہوئے،خان صاحب نے پہلے اعلان کیا کہ میں پشاور میں جنگلہ بس نہیں بناوں گا لیکن پھر انہیں سوتے میں خیال آیا کہ جنگلہ بس کا منصوبہ بنایا جائے،خان صاحب جس میٹروبس کو جنگلہ بس کہتے رہے اب انہوںنے وہی جنگلہ بس پشاور میں بنانا شروع کی ہے،اب جبکہ حکومت کی آئینی مدت ختم ہونے والی ہے لیکن یہ جنگلہ بس پشاور میں نہیں چل سکتی۔وہ خیبرپختونخواکے ضلع بٹگرام میں جلسے سے ٹیلی فونک خطاب کررہے تھے۔شہبازشریف نے آج بٹگرام جا کرجلسے سے خطاب کرنا تھا تاہم موسم کی خرابی کے باعث وہ بٹگرام نہ جاسکے۔محمد شہبازشریف نے اپنے ٹیلی فونک خطاب میں کہا کہ آج مجھے بٹگرام آنا تھا اورمیں بہت خوش تھاکہ آج کے پی کے کے بٹگرام میں آوں گا اوراپنے ساتھیوں سے ملوں گا اورکچھ آپ کی باتیں سنو ں گاا ورکچھ اپنی باتیں سناوں گااوربتاوں گا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کے پی کے عوام کے مسائل حل نہیں کیے بلکہ ان کا وقت ضائع کیا،منصوبے نہیں لگائے اورکے پی کے پانچ سال بعد اور پیچھے چلاگیا،لیکن موسم کی خرابی کے باعث میں آج نہیں آسکا ،انشاءاللہ جلد آپ سے ملنے آوں گا۔انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوامیں بسنے والے پاکستان کے غیورعوام ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نیازی نے پانچ برس قبل قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے اوراتنی بجلی پیدا کریں گے کہ نہ صرف پورے کے پی کے کو بجلی جائے گی بلکہ پورے پاکستان کو بجلی مہیا کروں گا،لیکن پانچ سال بعد صرف 74 میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے جبکہ دوسری پچھلی حکومت نے 80میگاواٹ کا بجلی کا جو منصوبہ لگایا تھا وہ 2016ءمیں خراب ہوگیا۔پی ٹی آئی کی حکومت نے اس 80میگاواٹ بجلی کے منصوبے کی خرابی دور نہیں کی ،اس طرح پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دور میں 6میگاواٹ منفی بجلی پیدا کی ہے۔جو شخص جھوٹے وعدے کرے اورعوام کو دھوکہ دے ،کیا اس کو عوام کی رہنمائی اورحکومت کرنے کا حق پہنچتا ہے ؟محمد شہبازشریف نے کہا کہ ایک ارب درخت لگانے کا دعویٰ بھی جھوٹ نکلا۔عمران خان نے ہر موقع پر جھوٹ بولا اورجھوٹ کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو ہم اگلے پانچ برس کے دوران کے پی کے کو پنجاب اور پشاور کو لاہور بنا دیں گے ۔ہزارہ ،بٹگرام اوردیگر شہروں میں ترقیاتی کام کرائیں گے۔خیبر پختونخوامیں ہم تعلیمی ادارے، ہسپتال،سکول، یونیورسٹیاں بنائیں گے اورلاکھوں لوگوں کو روزگار دیں گے،وظیفے دیں گے،تعلیم دیں گے ،یہ تمام کام ہم کریں گے،میں انشاءاللہ جلد بٹگرام آوں گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »