Daily Taqat

قصور ، نیالاری اڈا کے دکانداراروں کا جعلی ٹی ایم اے کیخلاف احتجاج

قصور: نیا لاری اڈاکے غریب دوکاندار وںنے احتجاج کرتے ہوئے DPOقصور سے فوری نوٹس کا مطالبہ کر دیا ،جبکہ دوکانداروں کاکہنا ہے کہ اﷲوسایا ولد سردار کئی سالوںسے ہم سے بھتہ جگا وصول کر کہ لاکھوں روپے لے گیا ہے ہم سابقہ ڈی سی او کے حکم پر پرانے لاری اڈے سے نئے لاری اڈے منتقل ہوئے اﷲوسایاٹی ایم اے کا جعلی ملازم بن کر پانچ سال سے بلےک میل کر کے بھتہ وصول کر رہا ہے ،جبکہ دوکانداروں کا کہنا کہ ہم اپنے بچوں کے لئے جو روزی روٹی کماتے ہے یہ لے جاتا ہے ،دوکاندار ندیم شفیق،سلیم ،نثار،امجد ،نذیر،وقاس، خالدودیگر دوکانداروں کا کہنا کہ اﷲوسایا مختلف لوگوں کو افسر بنا کر لاتا ہے اور کہتا اسے اتنے ہزار دے دوں ۔جب ہم کو پتہ چلا کہ یہ جعلی ملازم ہے تو ہم نے بھتہ دینے سے انکار کر دیا اور سی او میونسپل کمیٹی رائے منشاءطاہر کو درخواست دی اور تھانہ صدر قصور کے ایس ایچ او کو بھی درخواست دی لیکن اس کیخلاف کوئی کروائی نہیں کی گئی جبکہ دوکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے DPOقصور ،ڈپٹی کمشنر قصور سے اپیل کی ہے کہ اس کیخلاف FIRدرج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »