Latest news

بیٹیوں کے حقوق کا تحفظ نسلوں کی کامیابی کی ضمانت ہے،شیریں مزاری

اسلام آباد : بچیوں کے حقوق کے عالمی دن پر اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کیساتھ معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی خصوصی شرکت کی۔اسلام آباد میں ہونے والی اس رنگارنگ تقریب میں ٹرک آرٹ کے ذریعے وراثت میں حصہ دینے کیساتھ تعلیم اور کھیلوں تک رسائی کا خوبصورت پیغام عام کیا گیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور کہا کہ بچیوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے بتایا کہ بیٹیوں کے حقوق کا تحفظ آنے والی نسلوں کی کامیابی کی ضمانت ہے،یہ قوم کا اثاثہ ہوتی ہیں۔ شرکا نے ٹرک آرٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے بچیوں کی آواز ملک کے کونے کونے میں پھیلے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.