Daily Taqat

ملک کی خوشحالی کےلئے سب کو جدو جہد کرنا ہوگی :چیف جسٹس

لاہور:  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ حکومت کو پاکستان میں کھیل کے میدان بنانے چاہیے، کھیل سے انسان کو راحت ملتی ہے، حکومت
خواتین کے کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدام کرے اور ویمن کھلاڑیوں کیلئے فنڈ قائم کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ویمن فٹبال چیمپین شپ کی اختتامی تقریب سے کیا۔ فٹبال کا فائنل آرمی اور واپڈا کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ نیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل پاک آرمی نے اپنے نام کیا۔ فائنل میں پاک آرمی خواتین کی ٹیم نے واپڈا کی ٹیم کو پنلٹی شوٹ آﺅٹ پر ہرایا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ سب کو خوش دیکھ کر آج میں بھی بہت خوش ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ ہم سب کو ایسے ہی خوش رکھے۔ مایوسی کو اپنے آگے نہیں آنے دینا۔ ملکی خوشحالی کیلئے سب کو جدوجہد کرنی چاہیے۔ کھیل کے میدان اور کھیلوں کے فنڈز حکومتی ترجیحی ہونی چاہیے۔ حکومت کو پاکستان میں کھیل کے میدان بنانے چاہیے۔ امید ہے کہ ہماری بیٹاں ملک کی ترقی میں نام روش کرینگی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل سے انسان کو راحت ملتی ہے۔ حکومت خواتین کے کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدام کرے۔ کھیل کو بھی اتنی اہمیت دی جائے جتنی صحت کو دی جاتی ہے۔ حکومت ویمن کھلاڑیوں کیلئے فنڈ قائم کرے۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »