Daily Taqat

پرویزخٹک کی سراج الحق سےصوبائی حکومت نہ چھوڑنےکی درخواست

اسلام آباد : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کردی۔ذرائع رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں جماعت اسلامی کی جانب سے صوبائی حکومت سے علیحدگی کے فیصلے پربات کی گئی۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے سراج الحق سے صوبائی حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں کےلئے 5 سالہ رفاقت ختم نہ کی جائے۔ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کی درخواست پر سراج الحق نے مو¿قف اپنایا کہ سیاسی لحاظ سے دوبارہ متحدہ مجلس عمل بحال ہوچکی ہے، جماعت اسلامی ایم ایم اے کا حصہ ہے اس لیے حکومت چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق سراج الحق نے پرویز خٹک کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت نہ چھوڑنے کا معاملہ ایم ایم اے کے سربراہی اجلاس میں قائدین کے سامنے رکھا جائےگا جس کے بعد فیصلے سے آگاہ کریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »