Latest news

آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں

اسلام آباد:   سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرِٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیر آعظم نے پارلیمان کو بے توقیر کرنے میں کسر نہیں چھوڑی آصف زرداری کو پارلیمنٹ بااختیار بنانے کی سزا مل رہی ہےآرڈیننس سرکار میں عوامی سیاسی قیادت کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں سید نیر حسین بخاری نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف زرداری سمیت اپوزیشن ممبران ارکان کی غیر حاضری تشویشناک ہےانہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور دوسرے اپوزیشن ارکان کی غیر حاضری کی زمہ دار حکومت ہےنیر بخاری نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو غیرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی بجائے پورے ایوان کا سپیکر ہونا چائییے نیر بخاری نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرینس کو حکمرانوں کا گھٹیا پن اور خالی الدماغ اقدام قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کے خلاف حکومتی ریفرنس حکومتی بد نیتی سامنے آگئی ہےحکمرانوں کی اداروں کو تاابع بنانے کی پالیسی مک کے لئے انتہائی خطرناک ہے نیر بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صاف شفاف اور آزادانہ انتخاب یقینی بنانے کیلئے آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کی حامی ہے اور رہے گءاہم ترین آیینی ادارے کو زاتی انا کی بھینٹ چڑھانے والےحکمرانوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے غیر آیینی نامزد ممبران کے حلف سے معزرت کرکے آیین و قانون کی سربلندی کا فریضہ سرانجام دیا نیر بخاری نے کہا کہ غیر قانونی اقدام کو نہ ماننے پر چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا خان کو ہٹانے کی کوشش مطلق العنانیت سوچ کی عکاسی ہے نیر بخاری نے حکمرانوں کو متنبہہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں کو قومی ادارے رہنے دیا جائے سرکاری جماعت کے دفاتر نہ سمجھا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.