Daily Taqat

فوج اورعدلیہ پربیان بازی نہ کی جائے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ کابینہ اور پارلیمانی اجلاس میں یہ کہہ چکے ہیں کہ فوج اور عدلیہ پر بیان بازی نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر طلال چوہدری اور دانیال عزیز کے الفاظ سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو انہیں عدلیہ سے معافی مانگ لینی چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی فوج اور عدلیہ کے خلاف بیان بیان کی نہ آئین و قانون میں کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کو منظر عام پر لائیں گے اور انہیں شرمندہ کریں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالتی حکم پر ملک سے باہر گئے تھے اور اگر عدالت آج حکم جاری کردے تو ہم انہیں واپس لانے کی کوششیں  مزید تیز کردیں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ 30 سال پہلے حلقے کی عوام کی خواہش پر آزاد امیدوار کےطور پر الیکشن لڑا، میں نے کبھی پارٹی تبدیل نہیں کی اور نہ کبھی خیال آیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص پارٹی چھوڑ کرغلطی کرجائے اور پھر واپس آجائے تو گنجائش ہوتی ہے، بہت سےلوگوں پر پارٹی چھوڑنےکا دبا تھا، کوئی برداشت کرسکا اور کوئی نہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت میں آپ کا کام پالیسیوں کو بہتر بنانا ہوتاہے،میں نے پالیسیوں کو آگے بڑھایا ہے، موجودہ حکومت نے جو کام کیے اس کی مثال 65 سال میں نہیں ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ ن لیگ آئندہ انتخابات کے بعد کسے وزیراعظم کا امیدواربنائے گی، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگلے وزیر اعظم کے لیے ن لیگ کے حتمی امیدوار کا فیصلہ انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزارت عظمی کیلئے حتمی امیدوار کا فیصلہ پارٹی اس وقت کرتی ہے، جب الیکشن ہوجاتا ہے ، اور اکثریت مل جاتی ہے، مجھے امید ہے کہ ن لیگ انتخابات میں اکثریت حاصل کرلے گی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ شہباز شریف کے بارے میں جو خبر آئی تھی وہ باضابطہ اعلان نہیں تھا تو وزیراعظم نے کہا کہ باضابطہ اعلان آفیشل ذرائع سے آئے گی۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ شہباز شریف پارٹی کے سینئر ترین آدمی ہیں، پارٹی کے لیے انہوں نے بہت کچھ کیا ہے اور اس الیکشن میں جو ہم فتح حاصل کریں گے اس میں بھی شہباز شریف کا اہم کردار ہوگا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب میں جو محنت کی ہے اور ایک فرق دکھایا ہے وہ دوسرے صوبوں کے مقابلے میں ایک بڑا واضح فرق ہے اور یہ ہر شخص محسوس کرتا ہےاور قبول کرتا ہے، ہمارے بدترین مخالف بھی شہباز شریف کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی الزام نہیں لگاتے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »