Daily Taqat

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیپالی آرمی چیف سے ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان تمام علاقائی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار رکھنے اور خطہ میں امن کیلئے ہمیشہ کوشاں رہا ہے۔ انہوں  نے یہ بات نیپالی فوج کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل رجیندرا چھیتری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع و خارجہ امور خرم دستگیر اور سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام علاقائی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار رکھنے اور خطہ میں قیام امن کی کاوش کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اقتصادی لحاظ اور قیمتی جانوں کے ضیاع کے حوالہ سے خطیر قربانیاں دی ہیں۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان دفاع کے شعبہ میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ نیپالی فوج کے سربراہ نے نیپال کے وزیراعظم کھگداد پرشاد اولی کی طرف سے وزیراعظم کو نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »