قبائلی علاقہ جات کےعوام کی تعمیروترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد :  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ فاٹا اصلاحات کا عمل شروع کیا جا چکا ہے جو وہاں کے عوام کی مرضی کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران نے ملاقات کی، وفد کے اراکین نے فاٹا میں اصلاحات کے عمل کو شروع کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقہ جات کے عوام کی تعمیر و ترقی حکومت
کی اولین ترجیح ہے، ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت نے نا صرف فاٹا کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوشش کی بلکہ اس پر عملی طور پر کام شروع کیا۔ فاٹا اصلاحات کا عمل شروع کیا جا چکا ہے، اس عمل کو فاٹا کے عوام کی مرضی کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، حکومت سمجھتی ہے کہ فاٹا اصلاحات اور انضمام کے عمل کو مرحلہ وار طریقے سے سرانجام دیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ضروری ہے کہ وہاں تعمیر و ترقی کے عمل کو فروغ دیا جائے، حکومت قبائلی علاقہ جات میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.