Daily Taqat

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےنوازشریف کوقومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سےمتعلق آگاہ کردیا

اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میاں نوازشریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق آگاہ کردیا۔ ذرائع  کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے قائد  نوازشریف سے ملاقات کےلئے اسلام آباد میں چوہدری منیر کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اہم پارٹی رہنما شریک تھے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور نوازشریف کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے (ن) لیگ کے قائد کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا جب کہ اس دوران ان کے متنازع بیان پربات چیت کی گئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »