Daily Taqat

وزیراعظم نےارکان قومی اسمبلی کےاعزازمیں الوداعی ناشتہ دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی ناشتہ دیا جس میں پارلیمنٹیرینز کی حلوہ پوری سے تواضع کی گئی تاہم ناشتے میں چوہدری نثارعلی خان، پی پی پی اور پی ٹی آئی ارکان نے شرکت نہیں کی۔ذرائع  کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں الوداعی ناشتہ دیا جس میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ارکان شریک نہ ہوئے۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور شیخ رشید بھی ناشتے میں شرکت نہیں کی ۔ مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم، پشتون خوا میپ کے ارکان تقریب میں شریک ہوئے۔ وزیراعظم نے ناشتے میں ارکان اسمبلی کی حلوہ پوری، چنے ،سفید چاول اور دال سے تواضع کی۔بعدازاں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ منظوری سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مرحوم ایم این اے رجب علی بلوچ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور وزیر داخلہ احسن اقبال کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکمراں جماعت کے ارکان کو نواز شریف کے بیان سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے اراکین کو پارٹی گائیڈ لائن بھی دی۔ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم نے فاٹا انضمام سے متعلق آئینی ترمیم کے بل پر ارکان کو اعتماد میں لیا ¾ ارکان کو بجٹ منظوری کیلئے ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران کورم کا مسئلہ پیدا نہیں ہونا چاہیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج) جمعرات کو دوبارہ طلب کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »