Daily Taqat

غربت کےخاتمےکیلئےشرح نمو9 فیصد تک لےجانا ضروری ہے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے اور معاشی خوشحالی کے لئے شرح نمو9 فیصد تک لے جانا انتہائی ضروری ہے، سینکڑوں کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں، ملکی تاریخ میں دوسری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے۔ وہ پیر کو سرمایہ کاری بورڈ اور جنگ گروپ کے تعاون سے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 5 سال میں چیلنجز کے باوجود ترقی کی طر ف بڑھے، پاکستان سے دہشت گردی کی پناہ گاہوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے، بنیادی ڈھانچے میں ٹھوس سرمایہ کاری کی گئی، ملک میں 17 سو کلومیٹر موٹرویز بنائی ہیں، اقتصادی زونزسے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں پہلی بارٹیکس اصلاحات کی گئی ہیں، ترقیاتی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے شرح نمو کو 9 فیصد تک لے جانا بہت ضروری ہے، ہماری حکومت آئی تو اس وقت شرح نمو 3 فیصد تھی جبکہ ہم نے اسے دوگنا کیا اور اب یہ 6 فیصد ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینکڑوں کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہیں، 4 سال میرے پاس وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کا منصب رہا اور تیل و گیس کے شعبہ میں کسی ایک کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری ضائع نہیں ہوئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »