Daily Taqat

آرمی چیف سے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخیل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی سمیت دو طرفہ  امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو کے دورے پر آئے ہوئے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل مخائل کوستاراکوس سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی سمیت دو طرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔جی ایچ کیو کے دورے پر آئے ہوئے جنرل مخائل کوستاراکوس نے د ہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردارکوسراہا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »