صدرممنون حسین نے سینیٹرحافظ عبدالکریم اورسینیٹرکامران مائیکل سے بطوروفاقی وزیرحلف لےلیا
اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں سینیٹرحافظ عبدالکریم اور سینیٹر کامران مائیکل سے بطوروفاقی وزیر حلف لے لیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے وفاقی وزرا کو مبارک باد دی اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف ، اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔