Daily Taqat

مریم اورنگزیب کی سی پی این ای کےنومنتخب صدرعارف نظامی اوردیگرعہدیداران کومبارکباد

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات مریم اورنگزیب  نے سینئر صحافی عارف نظامی کوکونسل آف پاکستان نیوز پیرایڈیٹرز (سی پی این ای) کا صدر، جبار خٹک کو جنرل سیکرٹری اوردیگر متنخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی این ای ملک میں شاندار صحافتی روایات کی امین ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ، صحافتی اقدار کی پاسداری اور عوام کو باشعور بنانے میں سی پی این ای نے بطور ادارہ فعال کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں میڈیا کی آزادی اور معیاری صحافت کے فروغ میں سی پی این ای سے بھر پور تعاون کریگی۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب عہدیداران صحافت کے شعبے کی بہتری اور میڈیا صنعت کی فلاح و بہبود کے لئے صحافتی برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »