موجودہ حکمران دہشت کی علامت ہیں رانا ثناء پنجاب کا بدمعاش ہے، منظور وٹو

اوکاڑہ(بیورورپورٹ )پاکستا ن پیپلز پارٹی کے مر کزی نائب صدرمیاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ مو جودہ حکمران اس وقت دہشت کی علامت بنے گئے ہیں رانا ثناءاللہ پنجاب حکومت کا بدما ش بن گیا ہے ماڈل ٹائون میں قتل عام کرواکر بھی دل نہیں بھرا اس کے علاوہ اور نا جانے کتنے قتل کروا ئے ہوں ، سانحہ ماڈل ٹائون میں جو بے گناہ افراد شہید ہو ئے ہیں انکو رانا ثناءاللہ اور شہباز شریف نے ہی قتل کروایا ہے موجودہ حکمران رانا ثنا ءاللہ کے سامنے بھیگی بلی بنے بیٹھے ہیں سانحہ ماڈل ٹائون نے مسلم لیگ (ن)کو واقعی قاتل لیگ بنا دیا ہے بے گناہ افراد کا قتل کل اِنسایت کاقتل ہے پی پی پی نے پاکستان عوامی تحریک کے اس ایشو پر ان کے سا تھ کھڑی ہے جب تک قاتلوں کا پھا نسی نہیں مل جا تی تب تک پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر طاہر القادری کے سا تھ ہے اِن خیالات کا اِظہار اِنہوں نے اوکاڑہ میں اپنی رہا ئشگاہ پر پی پی پی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ملک شاہد سلیم نو ناری ،یوتھ کے رہنماءمحمد آصف خان بلوچ اورسابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سجاد الحسن کے علاوہ کارکنوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اُنہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے ہر قسم کی قربا نی دی ہے نواز شریف اداروں کو آپس میں لڑوانا چاہتا ہے اور اس کی خوائش ہے کہ ملک میں مارشل لاءلگے اور سیاسی شہید بنے لیکن اِس میں وہ کبھی بھی کا میاب نہیں ہوگا مارشل لاءکی پیداواریہ ہی مانگے گی اِنکے منہ سے جمہوریت کا لفظ اچھا نہیں لگتا ۔
منظور وٹو


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.