جرمنی میں انسداد دہشتگردی اسکواڈ کو وسعت دینے کی تیاری

برلن: جرمن پولیس انسداد دہشت گردی کیلئے قائم اسکواڈ جی ایس جی نائن کو وسعت دے رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے برلن میں ایک اسپیشل یونٹ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام برلن میں دہشت گردی کی ممکنہ کارروائیوں کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن ایلیٹ پولیس اسکواڈ جی ایس جی نائن کو خاطر خواہ وسعت دی جا رہی ہے۔ یہ اسکواڈ دہشت گردانہ حملوں سے نمٹنے میں مہارت رکھتا ہے۔ جی ایس جی نائن کے کمانڈر یروم ف±خز نے بتایاکہ یہ اضافہ حالیہ اسکواڈ کے ایک تہائی حصے کے برابر ہو گا۔“فخز کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی ٹیررزم یونٹ میں وسعت کا فیصلہ جرمنی میں اور خاص طور پر برلن میں ہر وقت منڈلانے والے دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اگر دیکھا جائے تو بڑی دہشت گردانہ کارروائیاں عموما دارالحکومتوں میں کی گئیں۔ ف±کس کے مطابق دارالحکومتوں میں ہمارا بہتر طور پر تیار رہنا زیادہ ضروری ہے۔ جی ایس جی نائن کو برلن میں کسی بھی ممکنہ دہشتگردانہ کارروائی کا فوری جواب دینے کے قابل بننا ہو گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.