Daily Taqat

پیپلزپارٹی کسی چور کو بھاگنے نہیں دیگی، قمر زمان کائرہ

اوکاڑہ :  پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کا سیاسی کھیل ختم ہوچکا ہے قوم لوٹ مار کرنیوالوں کو پہچان چکی ہے، پیپلز پارٹی کسی چور کو بھاگنے نہیں دیگی بلکہ ان سے پائی پائی وصول کریگی، کرپٹ حکمرانوں سے قوم عاجز آچکی ہے اور آئندہ ان کے کسی فریب میں نہیں آئے گی پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا محور عوام کی فلاح و بہبود اور حقیقی ترقی ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر راﺅ ایاز الکریم کے ہمراہ اوکاڑہ کے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ اب نواز شریف مگر مچھ کے آنسو بہا کر عوام کو فریب دینے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔شریف برادران کی سیاست دفن ہو چکی ہے، انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کے لئے غروب ہو چکا۔ ۔ملک کی باشعور عوام سچ اور جھوٹ میں تمیز جانتی ہے۔ اب عوام کا کام ہے کہ وہ اس لٹیرے اور عوامی حقوق کے غاصب خاندان کو اپنے ووٹ کے ذریعے دیس نکالا دے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »