پیپلزپارٹی کی اعتزاز احسن کو پنجاب سے سینیٹ کامتفقہ امیدوارلانے کی کوشش

اسلام آباد:  پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو پنجاب سے سینیٹ کا متفقہ امیدوار
لانے کی کوشش شروع کر دیں،پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کوتعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ اپوزیشن مشترکہ حکمت عملی سے پنجاب سے سینیٹ کی 2 نشستیں حاصل کرسکتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع نے نجی ٹی وی کوبتایاکہ تحریک انصاف کے سنجیدہ حلقوں نے پیپلزپارٹی کی تجویز کو قابل عمل قرار دیاہے، تاہم عمران خان کے بعض قریبی ساتھی مخالف ہیں۔ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے کہاہے کہ سینیٹ کے گزشتہ انتخابات میں اپوزیشن کا اتحاد نہ ہونے کافائدہ اٹھاتے ہوئے مسلم لیگ ن تمام11نشستیں لے ا±ڑی تھی،اب دونوں جماعتیں باہمی تعاون سے سینیٹ کی ایک، ایک نشستیں حاصل کر سکتی ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.