قصور : پیپلز پارٹی ہی غریبوں اور مزدوروں کی آواز ہے ۔ عوامی خدمت کو زندگی کا مقصد بنا رکھا ہے اوریہ جذبہ مجھے وراثت میں ملا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بشارت علی چوہدری نے اپنے ڈیرے پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دورا ن کیا۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں اوراللہ تعالیٰ نے مجھے کامیابی سے نوازا تو عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ میرے بے داغ ماضی اور عوامی خدمات کے حوالے سے عوام گواہ ہےں کہ میں نے ہمیشہ بے لوث خدمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ، شناختی کارڈ ،بینظیر انکم سپورٹ اور بہت سے دوسرے منصوبے پیپلز پارٹی دور حکومت میں قصور کو میسر ہوئے۔
پیپلز پارٹی نے ہی مزدوروں کی آواز کو ایوانوں تک پہنچا کر ان کی دادرسی کی ہے اور شہید بی بی بے نظیر بھٹو اور ان کے بعد بلاول بھٹو انکے نقش قدم پر چل کر ملک کو اندھیروں سے ضرور نکالےں گے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اگر ہماری حکومت آئی تو عوام کو ضروریات زندگی کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات میں بھی ریلیف دینگے۔