Daily Taqat

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف آمنے سامنے

کراچی : کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع حکیم سعید گراونڈ میں 12مئی کو جلسے کے لیے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف آمنے سامنے آگئے ہیں ۔دونوں جماعتوں نے جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے اجازت مانگ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر واقع حکیم سعید گراونڈ میں تحریک انصاف نے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنا کیمپ لگا دیا ہے جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے بھی اپنے جلسے کے لیے گراونڈ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایسٹ سے اجازت مانگ لی ہے ۔پی پی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہم نے3 مئی کو ہی ڈپٹی کمشنر سے سیاسی سرگرمی ہونے نہ ہونے کا معلوم کر چکے ہیں اور 12 مئی کو کسی اور جماعت کا جلسہ نہ ہونے کی تسلی کے بعد درخواست جمع کرائی ہے۔دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی طاقت کے بل پر سیاسی سرگرمیوں پر قدغن لگانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 مئی کو ہر حال میں حکیم سعید گراونڈ میں پی ٹی آئی کا ہی جلسہ ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »