بجلی کی فراہمی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت بہتررہے گی ،سرداراویس

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس خان لغاری نے کہا ہے کہ رواں سال بجلی کی فراہمی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت بہتر رہے گی کوشش ہوگی جن فیڈرز پر لائن لاسز کم ہوں وہاں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ، ڈسٹری بیوشن سسٹم کو بہتر کیا جا رہا ہے، آئندہ ماہ نیشنل الیکٹرک  پالیسی منظوری کےلئے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کر دی جائےگی، بلوچستان میں ٹیوب ویل سولر انرجی پر منتقل کرنے سے سالانہ 150 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری نے یہ بات بدھ کو سولر انرجی کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بجلی کی فراہمی گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت بہتر رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے ٹرانسمیشن سسٹم میں بہتری آئی ہے لیکن ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار ماہ سے تمام توجہ ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی جن فیڈرز پر لائن لاسز کم ہوں وہاں لوشیڈنگ نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ اپریل میں نیشنل الیکٹرک پالیسی منظوری کےلئے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کر دی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سولر انرجی کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی آئی بی اور اے ای ڈی پی کو متبادل توانائی کے استعمال کو بڑھانے کےلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اگر ٹیوب ویل سولر انرجی پر منتقل کر دئیے جائیں تو سالانہ 150 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی سولر ٹیوب متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.