پوپ فرانسس کا پیرو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

لیما : کیتھولک مسیحیوں کے روحانی رہنما پوپ فرانسس نے اپنے پیرو کے دورے کے دوسرے دن تروخییو صوبے کا دورے شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق81 برس کے پوپ لاطینی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما پہنچے تھے۔ تروخییو کے تاریخی قصبے ہوانچاکو میں وہ ایک دعائیہ تقریب کی قیادت کرینگے۔ اس تقریب میں پانچ لاکھ افراد کی شرکت کی توقع ہے۔

اسی صوبے کے ایک اور قصبے بیونس آئرس کو سیلاب سے شدید تباہی کا سامنا رہا ہے۔ پوپ اس قصبے کا دورہ بھی کریں گے۔ پیرو میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 130 انسانی جانیں ضائع ہو گئی تھیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.