Daily Taqat

سیاست اور ریاست کا تصادم ملک کیلئے نقصان کا باعث ہوگا ، لیاقت بلوچ

لاہور : جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ سیاست میں شائستگی اور سنجیدگی ضروری  ہے ملک کی سلامتی دشمنوں کے نرغے میں ہے ۔ سیاست اور ریاست کا تصادم ملک کے لےے نقصان کا باعث ہوگا ۔ متحدہ مجلس عمل ملک و ملت کو باوقار اور بااعتماد سیاسی نظام دے گی ۔ پاکستان کو اسلامی پہچان دینے کے لیے رواداری ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا فروغ اور اقلیتوں کو دستور میں طے شدہ حقوق کا تحفظ متحدہ مجلس عمل کی سیاست کا ہدف ہے ۔ سیاستدانوں کی عزت کوئی اور نہیں خود سیاست دان ہی اپنی اصلاح کر کے عزت حاصل کر سکتے ہیں ۔آئین ، قانون کی پابندی ، اہلیت ، امانت و دیانت ، پارٹیوں میں شخصی نہیں جمہوری اقدار ہی سیاست دانوں کی عزت کا باعث بنے گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے وحدت کالونی میں ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ انتخابات سے فرار کسی کے لیے بھی مفید نہیں ۔ آئین کا آرٹیکل 254 انتخابات کے التواءکے لیے استعمال نہیں ہوسکتا ۔ انتخابات کی مدت اور طریقہ کار بالکل واضح اور دوٹوک ہے ۔متحدہ مجلس عمل کا 13 مئی کو مینار پاکستان پر تاریخ ساز جلسہ عام قومی سیاست میں تمام دینی ووٹرز کو متحد کر دے گا ۔ جاگیرداروں ، سرمایہ داروں ، مفاد پرستوں اور پنجاب کو سیاسی بدنامی دینے والوں سے نجات ملے گی ۔دریں اثنا لیاقت بلوچ نے لاہور کے تاجر رہنما اور جماعت اسلامی کے سماجی سیاسی رہنما میر محمد سلیم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور کہاہے کہ سماج اور سیاسی محاذ ایک مخلص رہنما سے محروم ہوگیا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »