سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنے فنڈزظاہرکرنے کی مجازہیں, فوادچوہدری

اسلام آباد :  ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنے  فنڈز ظاہر کرنے کی مجاز ہیں‘ نواز شریف نے جس سے بھی ہاتھ ملایا وہ ان کا منی لانڈرنگ کا ایجنڈ تھا¾134 دن کے مقدمے میں ایک ایک نقطہ کئی روز زیر بحث رہا ¾ملک میں پولیس مقابلے ہورہے ہیں ¾ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔پیر کو فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے باہر  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے الیکشن کمیشن سے بھاگنے کےلئے جوتے بھی اتار لئے ہیں سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنے فنڈز ظاہر کرنے کی مجاز ہیں۔ نواز شریف نے جس سے بھی ہاتھ ملایا وہ ان کا منی لانڈرنگ ایجنٹ تھا (ن) لیگ نے درخواست جمع کرائی کہ پارٹی فنڈنگ کو نہ چھیڑا جائے ڈرائیور نیو خان کو بھی منی لانڈرنگ کےلئے استعمال کیا ¾ نواز شریف کے دائیں بائیں کھڑے لوگ بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ¾134 دن کے مقدمے میں ایک ایک نقطہ کئی روز زیر بحث رہا ملک میں پولیس مقابلے ہورہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.