Daily Taqat

پولیس تھانہ سمہ سٹہ نے مشہور منشیات فروش عاشق کر گرفتار کرلیا

بہاولپور: پولیس تھانہ سمہ سٹہ کا مشہور منشیات فروش عاشق کر گرفتار کرلیا تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سمہ سٹہ کا اے اے ایس آئی محمدفیاض کانسٹیبل جاوید اختر ۔آصف،گشت پر موجودتھے جن کو مخبر نے اطلاع دی عاشق حسین والد غلام حسین قوم بھٹی اپنے گھر کے قریب چرس فروخت کررہا ہے اگر فوری ریڈ کیا جائے تو گرفتار ہوسکتا ہے جس پر پولیس تھانہ سمہ سٹہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے عاشق حسین کو 1300گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا اور اس پر 9Cکا مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او سمہ سٹہ پریس کلب بہاولپور صدر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلد اور بھی منشیات فروش گرفتار کرکے حوالات میں بند کردوں گا اس موقع پر ملک وقاص مسن،ملک اشفاق،محمد اقبال عباسی،ملک سراج ارائیں،محمد عباس،رانا محمد اکرم ،چوہدری عبدالرزاق،عدنان و دیگر موجودتھے


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »