راﺅانوارکے گھرپر پولیس کاچھاپا، دواہلکار زیرحراست تفتیش شروع کردی گئی

کراچی :  نقیب محسود قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوارکے گھر پر پولیس نے چھاپامارامگر گھر پر دو پولیس اہل کار کے سوا کوئی موجود نہیں تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق راﺅانواراحمدکے گھرمیں موجود2پولیس اہلکاروں کوحراست میں لے لیاگیا ¾زیرحراست پولیس اہلکاروں سے تفتیش شروع کر دی گئی ۔خیال رہے کہ انکاﺅنٹر اسپیشلسٹ راﺅ انوارتحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے بلانے کے باوجود گزشتہ روز پیش نہیں ہوئے تھے ¾ کمیٹی نے انہیں دوپہر ایک بجے طلب کررکھا ہے۔اس سے قبل کمیٹی کے سر براہ سلطان خواجہ نے کہا کہ راﺅ انوار سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ان کا فون بند ہے ¾ انہوں نے کہا کہ مبینہ مقابلے میں مارے گئے شہری نقیب اللہ کا تھانوں سے کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.