Daily Taqat

منڈی احمد آباد، پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون

منڈ ی احمدآباد: مقامی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون ۔قمیش جٹ کوبیٹے اعجازسمیت دومنشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، بھاری مقدارمیں چرس برآمد ، پولیس نے 9/B اور9/C کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ، شہریوں کادیگر منشیات فروشی کے اڈوں کوبندکرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق شہراورمضافات میں فروخت ہونے والی منشیات کی صحافیوں سید وقارحیدرجعفری ، محمداسلم وٹو،مہرناصر بشیر اورچوہدری ساجد ثناءتھہیم نے نشاندہی کی جس کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او انسپکٹر اللہ دتہ بھٹی نے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیں اورخصوصی ٹیموں نے منشیات فروشوںکے خلاف کے کریک ڈاون کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد قمیش جٹ اوراعجازاحمد جٹ کو مخبرکی اطلاع پر مختلف مقامات سے منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگ ے ہاتھوں گرفتارکرلیا ،دونوں منشیات فروشوں کے قبضہ سے بھاری مقدارمیں چرس برآمد ہو ئی ۔مقامی پولیس نے محمد قمیش جٹ کے خلاف 9/B اوراعجازاحمدجٹ کے خلاف 9/C کے الگ الگ مقدمات درج کرلے جیل بجھوادیا ہے شہریوں نے منشیات فروشوں کے خلاف بھی آپریشن کرنے اورمنشیات فروشی کے اڈے بند کرانے کامطالبہ کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »